کچن

کچن ٹپس سے کچن کو رکھیے محفوظ

ٹوٹے ہوئے انڈوں کو ابالا جائے تو انڈے کا اندرونی مواد باہر نکل آتا ہے لیکن اگر ٹوٹے ہوئے انڈوں کو ابالنے سے پہلے پانی میں تھورا سا سرکہ ملا لیں تو انڈہ نہ صرف اچھی طرح ابل جائے گا بلکہ اس کا اندرونی مواد بھی باہر نہیں نکلے گا۔

جلی ہوئی دیگچی میں ایک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈال دیں ۔ 5 منٹ بعد برتن دھونے والے کسی پاﺅڈر یا صابن سے صاف کر لیں ۔ دیگچی چمک جائے گی ۔

اچار کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے لیموں کا عرق یا سرکہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک کلو اچار میں دو کھانے کے بڑے چمچے لیموں کا عرق یا سرکہ ڈالنے سے اچار خراب ہونے کا امکان نہیں رہتا۔ اچار کو ہر ماہ دھوپ میں رکھ کر چمچے سے اچار کو ہلانے اور اچار زیادہ ہو تو تھوڑا سا پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ ڈالنے سے اچار خراب نہیں ہوتا۔

انڈے کو توئے پر چپکنے سے بچانے کے لئے اگر توئے پر نمک کی چٹکی چھڑک دیں پھر گھی ڈال کر انڈہ گرم گھی میں تل لیں اور انڈہ توئے کے ساتھ نہیں چپکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex