تازہ ترینکچن

کچن ٹپس

اگر مرچ تیز ہو جائے تو ایک پیاز براؤن کر کے اخبار پر پھیلا دیں،تھوڑی دیر میں خستہ ہو جائے تو ہاتھ سے کچل کر سالن میں ڈال دیں اور ایک لیموں کا رس ڈال دیں مرچ کم ہو جائے گی۔

نان اسٹک برتنوں کی کوٹنگ زیادہ عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے ان میں کھٹائی والے کھانے نہ پکائیں کہ اس طرح ان برتنوں کی کوٹنگ جلد اُتر جاتی ہے۔

اگر سالن بنانے کے بعد شوربے،قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آ رہا ہو آدھا چمچ اس میں قصوری میتھی شامل کر دیں،چند سیکنڈ کے اندر تیل یا گھی اوپر آ جائے گا۔

مٹن یابیف جلدی گلانے کے لئے اسے پکانے سے کم ازکم دو گھنٹے پہلے سر کے لیمن جوس ، انناس جوس ، ٹماٹر یا سپیتے میں میرینیڈ (Marinade) ضرور کریں ۔

اگر آپ فرج میں رکھی دیگر چیزوں کو مچھلی کی بو سے بچانا چاہتے ہوں تو مچھلی پر تھوڑی سی کافی چھڑک کر کسی برتن میں ڈھانپ کر رکھ دیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex