پاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے لاہور کی انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کیخلاف بڑی کاروائیاں

علی حسن، شہباز احمد، محمد آفتاب اور ابرار حسین 4 ملزمان گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع :ایف آئی اےحکام

لاہور(سپیشل رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائیاں، انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،چھاپہ مار کاروائیوں میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار۔چھاپہ مار کاروائیاں لاہور کے علاقے گرین ٹاون اور مزنگ پر کی گئی،گرفتار ملزمان میں علی حسن، شہباز احمد، محمد آفتاب اور ابرار حسین شامل،ملزم علی حسن نے شکایت کنندہ کو رومانیہ بھجوانے کے نام پر 26 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔جبکہ دیگر 3 ملزمان نے شہریوں کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کئے۔ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔ملزمان حکام کو لائسنس پیش کرنے کے حوالے سے بھی مطمئن نہ کرسکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاری متوقع ہیں-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex