پاکستانتازہ ترین
Trending

عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح ہیں، الیکشن کیلئے فنڈز مہیا نہ کرنے پر سپریم کورٹ کی تنبیہ، نوٹس جاری کر دیئے

سپریم کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز جاری نہ کرے پر وفاقی حکومت، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل ، سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک سمیت حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے نوٹس میں عدالتی حکم نہ ماننے پر تنبیہ بھی کی، عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تمام افسران کو 14 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔سپریم کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹری خزانہ کو بھی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جاری کردہ عدالتی نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈ فراہم نہیں کئے، الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت سے زیادہ اہم ہے، بتایا جائے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex