کالم

رمضان المبارک: عظمت، حرمت اور فضیلت والا مہینہ

سید حسن آصف ڈاکٹر اے کیو خان سکول اینڈ کالج سفاری-1


رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اللہ تعالی نے اس مہینے کو دوسرے تمام مہینوں سے بہتر بنایا ہے ۔آپ حضورؐنے فرمایا:’’ جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین جکڑ لیے جاتے ہیں‘‘۔رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں مسلمان نفل نماز بھی بہت ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں۔ جس کا ثواب عام مہینوں کے فرض کے برابر ہوتا ہے ۔اس مہینے مسلمان روزے رکھتے ہیں جس کا بہت ثواب ہے ۔رمضان المبارک میں تراویح پڑھنا سنت ہے ۔تراویح پڑھنے کا بھی بہت ثواب ہے ۔رمضان المبارک اللہ تعالی کا دیا ہوا تحفہ ہےاور اللہ تعالی نے فرمایا:’’ اے لوگوں یہ روزہ تم میرے لیے رکھ رہے ہو جس کا اجر تمہیں دنیا میں بھی دوں گا اور آخرت میں بھی دوں گا۔‘‘
رمضان المبارک میں تین عشرے ہوتے ہیں۔ پہلا عشرہ رحمت کا ہوتا ہے دوسرا عشرہ مغفرت کا ہوتا ہےاور آخری عشرے میں لوگ اعتکاف میں بھی بیٹھتے ہیں۔ اعتکاف یہ ہوتا ہے کہ اس میں لوگ مسجد میں 10 یا تین دن رہتے ہیں اور اللہ تعالی کی عبادت کرتے ہیں ۔رمضان المبارک میں سحری اور افطاری لگانے والے کا بھی بہت زیادہ ثواب ہے۔ رمضان المبارک میں دنیابھر کے مسلمان دل کھول کر زکوۃ،عطیات اور صدقات کرتے ہیں ۔رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر ہم عید مناتے ہیں۔ عید میں ہم نے کپڑے پہنتے ہیں اور بڑے گھر کےبچوں کو عیدی دیتے ہیں ۔رمضان المبارک میں روزے دار ہوں کہ ہزاروں سالوں کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ۔مسلمان کے لیے یہ مہینہ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔
رمضان المبارک اللہ تعالی کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ تراویح میں مسلمان قران مجید کی تلاوت کرتے ہیں ۔یعنی قران مجید کو پورا سناتے ہیں۔ مسلمان کی نظروں میں اس سے اچھا مہینہ کوئی نہیں ہے ۔جب رمضان المبارک آتا ہے تو لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں افطاری بھجواتے ہیں۔ رمضان المبارک رحمت برکت اور رونق والا مہینہ ہے رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دعا قبول ہو جاتی ہے۔ رمضان میں ہم 29 یا 30 روزے رکھتے ہیں روزے 14 یا 13 بالغ ہو تو فرض ہوتے ہیں۔ بچے بہت شوق سے رمضان المبارک میں روزہ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex