کالم

رمضان المبارک کی اہمیت

احمد عبداللہ ڈاکٹر اے کیو خان سکول اینڈ کالج سفاری-1

رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس کے بارے میں حضور سرور کائنات ؐنے فرمایا کہ یہ برکتوں کا مہینہ ہے اور قران کریم میں اس کے بارے میں ارشاد ہے۔اے مسلمانوں تم پر روزے اس طرح فرض کر دیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے اُمتوں اور قوموں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم میں تقوی پیدا ہو۔چنانچہ ہمیں چاہیے کہ جب اللہ تعالی ہمیں سعادت عطا کرے کہ صحت کی حالت میں ہم رمضان المبارک کو پائیں اور کوئی سفر بھی درپیش نہ ہو تو احترام کے ساتھ روزے رکھیں ۔ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک میں روزے کی برکات حاصل کرنے کے لیے ہم تقوی کے تقاضے پورے کریں۔ اگر تقوی کے تقاضوں کو ملحوظ نہ رکھا جائے تو روزے کا کوئی فائدہ نہیں ۔
حضور ؐ نے فرمایا جو شخص روزے میں بھی جھوٹ اور لغوبات کو نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کی ضرورت نہیں کہ انسان اپنا کھانا پینا چھوڑے۔ رمضان المبارک وہ ہے جس میں قران مجید اترا جو کہ تمام بنی نوع انسان کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے۔ اور اس میں ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور یہ حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتا ہے پس جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا، اسے چاہیے کہ وہ روزے رکھے اور کسی مسافر یا مریض کو چاہیے کہ وہ دوسرے دنوں میں روزے رکھے۔ اللہ تعالی نے تمہارے لیے آسانی چاہتا ہے وہ تمہارے لیے سختی نہیں چاہتا تاکہ تم رمضان کے روزے پورے کر سکو۔ رمضان المبارک ہو برکت مہینہ ہے جس میں تمام انسانوں کے لیے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ رمضان ان المبارک کا عشرہ اوّل رحمت ،عشرہ ثانی مغفرت اور عشرہ آخر دوزخ سے چھٹکارا ہے کا ذریعہ ہے۔ اس مہینے میں ایک ایسی رات بھی آتی ہے جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے اس رات کو’’ شب قدر ‘‘یا’’ لیلۃ القدر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس رات کے بارے میں نبی کریمؐ کا ارشاد ہے ۔’’شب قدر کو رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو‘‘۔
حضور اکرم ؐ کا ارشاد ہے۔ ’’جنت کے آٹھ دروازے ہیں ۔ان میں سے ایک دروازے کا نام ’’ریاّن‘‘ ہے۔ روزے دار قیامت کے دن اس دروازے سے داخل ہوں گے۔‘‘ حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت محمدؐ نے ارشاد فرمایا:’’ رمضان المبارک کے مہینے میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیطان کو زنجیروں میں بند کر دیا جاتا ہے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex