کالم

رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ماہِ رمضان

ارویٰ عارف(ڈاکٹر اے کیو خان سکول اینڈ کالج سفاری-1)

ماہ صیام تیرا کیوں نہ ہو احترام
کہ نازل ہوا ہے تجھ میں اللہ کا کلام
رمضان اللہ کا دیا ہوا وہ تحفہ جو مسلمانوں کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا۔ رمضان عبادت کا مہینہ ہے جسے اللہ نے ہمارے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ رمضان کا مہینہ پورا ہونے کی خوشی میں ہی عید منائی جاتی ۔رمضان المبارک سال بھر کے مہینوں میں سب سے زیادہ فضیلتوں ،رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے ۔رمضان مبارک کے مہینے میں اللہ تعالی اہل ایمان کو اپنی رضا ،محبت و عطا ،اپنی ضمانت و الفت اور اپنے انوارات سے نوازتے ہیں۔ اس مہینے میں ہر نیک عمل کا اجر و ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے ۔اس ماہ میں جب ایمان اور احتساب کی شرط کے ساتھ روزہ رکھا جاتا ہے تو اس کی برکت سے پچھلی زندگی کے تمام صغیرہ گنا بخش دیے جاتے ہیں ۔اور جب رات کو قیام (تراویح) بھی اس شرط کے ساتھ کیا جاتا ہے تو اس کی برکت سے بھی گزشتہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ اس ماہ کی ایک رات جسے شب ِقدر کہا جاتا ہے۔ہزار مہینوں سے افضل قرار دی گئی ہے۔ ہمارے پیارے نبی ؐ نے شب قدر کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کا حکم دیا۔ رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے ۔اس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے ۔ پورا سال جنت کو رمضان المبارک کے لیے آراستہ کیا جاتا ہے۔ روزہ دار کو دو خوشیاں ملتی ہیں ایک افطار کے وقت کہ اس کا روزہ مکمل ہوا اوردعا قبول ہوئی دوسرا خوشی کہ اللہ تعالی سے ملاقات ہو گئی ۔روزہ اور قران مجید دونوں بندے کی شفاعت فرمائیں گے۔ اور بندے کے حق میں دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ رمضان المبارک کے ایک روزے کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے ۔اس حدیث سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ترجمہ: جس نے بغیر عذر یا بیماری کے رمضان المبارک ہے ایک روزہ چھوڑا خواہ وہ ساری زندگی روزہ رکھتا رہے وہ اس کی تلافی نہیں کر سکتا ۔اللہ کا ارشاد ہے۔ ترجمہ: روزہ میرے لیے ہے اور اس کا اجر میں خود دوں گا ۔حضرت ابو ہریرہؓ حضرت محمد ؐ کا ارشاد نقل کرتے ہیں۔ ترجمہ: جب رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ایک اور روایت میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں ۔
ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی مصروفیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے لیے ایک ایسا اوقات نظام مرتب کریں جس میں عبادت اور مطالعہ قرآن مجید کا زیادہ سے زیادہ وقت نکالا جائے اللہ تعالی ہمیں اس مبارک مہینے کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری تمام عبادات قبول فرمائے ۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex