پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک شروع کرنے کا اعلان

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نے اسلام آباد میں پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے پلاٹ 15 سال کیلئے لیز پر دیا جائیگا، سی ڈی اے نے کمپنیوں سے اظہار دلچسپی مانگ لیا 3۔3 ایکڑ کا پلاٹ اور گرے اسٹریکچر آئی ٹی پارک کیلئے لیز پر دیا جائیگا، آئی ٹی پارک میں فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کیلئے ورکنگ اسپیس ہوگی، سافٹ وئیر ہاوسز اور ایس ایم ایز کیلئے جگہ مختص کی جائیگی ،ریسرچ سینٹرز، آڈیٹوریم، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز بنائے جائیں گے ،لائبریری، آئی ٹی ٹیلی کام کی نمائش کی جگہ بھی پارک کا حصہ ہوگی ،پرائیویٹ کمپنیاں جگہ کرائے پر لیکر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی، آئی ٹی پارک کا پلاٹ اور گرے اسٹریکچر سی ڈی اے کی ملکیت رہے گا ،پلاٹ کی لیز کی مدت میں پانچ سال کیلئے توسیع ہوسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex