پاکستانتازہ ترین

اب فیصلے ایوانوں میں نہیں عوامی اسمبلیوں میں ہوں گے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پوری جرأت کے ساتھ تحریک کا اعلان کیا ،اب فیصلے عوامی اسمبلیوں میں ہونگے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2 اپریل کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں جماعتی پالیسی کے مطابق ووٹ ڈالیں گے۔ غزہ میں مظالم کے خلاف جے یو آئی نے تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر آواز بلند کی۔ اس پر عالمی قوتیں ہمارے خلاف متحرک ہوئیں، حالیہ انتخابات میں ہمارا راستہ روکا گیا، ہم نے پوری جرأت کے ساتھ عوامی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوش و جذبے کے ساتھ ہم میدان میں اتریں گے، اگر فیصلے ایوانوں میں نہیں ہونے دیے جا رہے تو ہم عوامی اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex