کالم

رمضان المبارک کے فضائل

مریم شکیل(ڈاکٹر اے کیو خان سکول اینڈ کالج سفاری-1 )

رمضان المبارک کا مہینہ صبر کا مہینہ ہے۔ اس کی اہمیت اور فضیلت بہت خاص ہے۔ مسلمانوں کے لیے اس ماہ کی اہمیت اور فضیلت ایک اہم اور خاص مقام رکھتی ہے۔ مسلمان اس ماہ میں عبادت کرتے ہیں اور یہ مہینہ بخشش کا مہینہ ہے ۔حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ؐنے ارشاد فرمایا :ترجمہ: جب رمضان کی پہلی رات ہوتی تو شیاطین اور سرکش جنات قید کر دیے جاتے ہیں اور جنت جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ روزہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ قران مجید لیلۃ القدر کی رات کو رمضان المبارک کے مہینوں میں نازل ہوا۔ اس رات کو اللہ تعالی اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی عطا فرماتا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان اعتکاف کا اہتمام کرتے ہیں ۔رمضان المبارک میں لیلۃ القدر کی ایک رات کی عبادت، ہزاروں مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے ۔رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے خوشحالی رحمت کا بن کر آتا ہے۔ رمضان المبارک کی اسلام میں بہت اہمیت ہے ۔یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں تمام مسلمانوں کو مشکلات دور ہوتی ہیں اور اللہ تعالی ان کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔ یہ مہینہ صبر کا مہینہ ہے ۔یہ وہ مہینہ ہے جسے اللہ تعالی نے ہمارے لیے رحمت بنا کر بھیجا ۔اس مہینے میں مسلمان مشرق سے لے کر مغرب تک بغیر کچھ کھائے پیئےاپنی حاجات اور ضروریات اللہ تعالی کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ یہ مہینہ دنیا میں تمام لوگوں کے لیے خوشحالی کا مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کے پورے ہونے کی خوشی میں ہم عید مناتے ہیں جو مسلمانوں کا ایک تہوار ہے۔ جسے عید الفطر کہتے ہیں ۔رمضان المبارک میں لوگ صدقہ دیتے ہیں اور غریبوںکو راشن بھی دیتے ہیں جس سے کوئی غریب بھوکا نہیںسوتا۔ اس مہینے میں صدقہ اور زکوۃ دینے کا بہت ثواب ہے ۔اس مہینے میں صدقہ اور زکوۃ کی ادائیگی بہت ضروری ہے۔ جو مسلمان صدقہ نہیں کرتا اللہ تعالی اس سے ناراض ہوتا ہے اور اس کے رزق میں برکت نہیں ہوتی ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ صدقہ اور زکوۃ دے تاکہ اللہ ان سے راضی ہو ۔روزہ رکھنے سے تمام بیماریاں دور ہوتی ہیں اور انسان صحت مند ہوتا ہے رمضان اور روزوں کے بہت فوائد ہیں ۔دنیاوی بھی اور جسمانی بھی ہمیں چاہیے کہ ہم روزہ رکھیں تاکہ اللہ ہم سے راضی ہو۔اس مہینے میں ہر نیک کام کا ثواب زیادہ ہو جاتا ہے اس مہینے میں اللہ تعالی کی رحمتیں برستی ہیں اور اللہ تعالی اپنے بندوں کو ہر مشکل سے محفوظ رکھتا ہے اور انہیں سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex