کچن

اچاری مٹن

اشیاء:
مٹن (بون لیس) ایک کلو
سوکھا دھنیا ثابت ایک کھانے کا چمچ
سونف ایک کھانے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ ایک چمچ
دہی ایک پاؤ
گھی ڈیڑھ پیالی
ہری مرچ پانچ عدد
ہرا دھنیا آدھی پیالی
ٹماٹر ایک پاؤ
پیاز آدھاپاؤ
سرخ مرچ ثابت پانچ عدد
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
لیموں دو عدد
ترکیب:
گوشت کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں پھر اتنا پانی ایک دیگچی میں ڈالیں کہ اسی پانی میں گوشت گل جائے۔
پریشر ککر میں چار ٹماٹر ، چار پیاز، ادرک اور لہسن ڈال کر ابال لیں اور گریوی بنا لیں، تقریباً ایک کلو گوشت کے لئے ایک بڑی پیالی گریوی کافی ہے۔
ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کر یں اور ٹماٹر، پیاز، لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر خوب بھونیں۔
اب گوشت بھی شامل کر یں. تمام تر اچاری مصالحہ ، کالی مرچ، ثابت مرچ اور ہری مرچ ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی دہی بھی شامل کر دیں۔
ایک پوتھی لہسن کو چھلکوں سمیت گرائنڈر میں ڈال کر پیس لیں اور چھان لیں، تقریباً ایک پیالی پانی مصالحے میں تھوڑا تھوڑا شامل کر کے بھونیں جب دیکھیں کہ مصالحہ نے گھی چھوڑ دیا ہے تو ادرک باریک کُٹی ہوئی، گرم مصالحہ اور ہرا مصالحہ چھڑک کر کے ہانڈی بند کر دیں۔ نان کے ساتھ سرو کر یں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex