خواتینفیشن و لباس

گھر بیٹھے گھنگریالے بالوں کو سیدھا کرنے کے آسان طریقے

لمبے بال ہرخواتین کا شوق ہوتا ہے، کسی کے سلکی اور سیدھے کسی کے قدرتی طور پرگھنگریالے بال ہوتے ہیں ۔ سیدھے بالوں والی خواتین سوچتی ہیں کہ بالوں کو کیسے لہرایا جائے، جب کہ گھنگریالے بالوں والی خواتین اسے سلکی، چمکدار اور سیدھا بنانے کا خواب دیکھ رہی ہوتی ہیں۔ خشک اور بے جان گھنگریالے بالوں کو سیدھا اور سلکی بنانے کے لئے طرح طرح کے شیمپو وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے ، جس سے بجائے فائدہ ہونے کے اکثر اوقات بال مزیدبے جان ہوکر گرنے لگتے ہیں۔اگر آپ کو اچانک کسی تقریب میں جانا ہے تو ان ٹوٹکوں سے آپ اپنے بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر سلکی لُک دے سکتی ہیں
زیتون کے تیل کا ماسک
تین کھانے کے چمچ زیتون کا تیل گرم کریں اور اسے اپنے بالوں میں لگائیں اپنے بالوں کو پلاسٹک سے ڈھانپیں۔ بہتر اثر کے لیے، ماسک کو رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح اپنے بالوں کو دھو لیں۔ تیل کو صحیح طریقے سے دھونے کے لیے آپ کو کئی بار شیمپو لگانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ آپ اپنے بالوں کو لیموں کے رس کے ساتھ ایک لیٹر گرم پانی سے بھی دھو سکتے ہیں۔
دودھ اور انڈا:
دو کپ دودھ میں ایک انڈا شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں، پھر 10 منٹ تک اس آمیزے میں اپنے پورے بال بھگو کر رکھیں، اس کے بعد بالوں کو پلاسٹک کوور یا پلاسٹک کیپ سے لپیٹ لیں اور پھر آدھے گھنٹے بعد دھو لیں، بال سیدھے اور نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
کیلے اور دہی کا ماسک
کیلے اور دہی کو ہم وزن لے کر میش کر کے ماسک بنا لیں ، اب اس مرکب کو 20 منٹ کے لیے بالوں کی جڑوں سے سِروں تک لگائیں اور 20 منٹ کے بعد بالون کو کسی کم کیمیکل والے شیمپو سے دھو لیں،
سوکھنے پر بال سلکی، سیدھے اور چمکدار ہو جائیں گے ۔
وٹامن ای اور مائیونیز
مائیو نیز میں وٹا من ای کو اچھی طرح سے مکس کر لیں ، اب اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بالوں کو دھو لیں اور کنڈیشنر لگا نے سے پر ہیز کریں، اگر کوئی اچھی خوشبو والا سیرم لگانا چاہیں تو لگا لیں۔ اس طریقے سے بال بغیر کسی کیمیکل کے اور اسٹریٹنر کے بے حد نرم، سیدھے،ملائم اور سلکی ہو جائیں گے ۔
دھنیے کے پتے
مارکیٹ سے عام اور سستا مل جانے والا دھنیہ بالوں کے لیے بہترین خصوصیات کا حامل ہے ، دھنیے کے پتوں کو پیس لیں اور اس میں آدھا کپ پانی ملا کر پتوں کا گودا نکال لیں، اب اس پانی کو ایک دن کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں، ایک دن بعد 15 منٹ کے لیے اسے سر پر لگائیں اور 15 منٹ بعدبالوں کو شیمپو کر لیں۔اس سے آپ کے بال سیدھے اور ملائم ہوجائے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex