خواتینصحت

گھر کی چیزوں سے موٹاپے سے نجات پائیں

موٹاپا اب ایک عالمی وباء بن چکا ہےوزن میں کمی کا کوئی جادوئی حل نہیں بلکہ طرز زندگی میں تبدیلی ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں مگر یہاں آپ کو چند ایسے حیرت انگیز طریقے بتائے جارہے ہیں جو ہوسکتا ہے کہ سننے میں عجیب لگیں مگر سائنس نے ان کی افادیت کو تسلیم کیا ہے۔
دہی
اکثر خواتین اپنے بڑھتے وزن کے حوالے سے فکرمند ہوتی ہیں تاہم دہی کا استعمال ان کا یہ مسئلہ حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
بادام
روزانہ 42 گرام باداموں کا استعمال موٹاپے سے تحفظ دے کر امراض قلب کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتا ہے۔
زرد زنگ کی یہ سبزی عمومی طور پر جسمانی سوزش کے علاج میں استعمال ہوتی ہے مگر ادرک میں ایک خاص قسم چربی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ادرک
موٹاپے کا باعث بننے والی چربی کے اجزا کو یہ خود ہی جلا کر ختم کر دیتا ہے۔ اس سے وزن اور چربی دونوں میں کمی ہوتی ہے۔
کلونجی اور لیموں کا رس۔
اگر آپ کلونجی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں، تو ایک پیالی میں کلونجی کے بیچ لے لیں اور اس میں لیموں کے رس کو نچوڑ لیں ۔ لیموں کا رس اتنا ہونا چاہیۓ کہ بیچ اس رس میں ڈوب جائيں ۔اس پیالی کو دھوپ میں رکھ دیں اور خشک ہونے دیں۔ ایک دو دن کے اندر دھوپ میں رکھے رہنے کے سبب یہ بیچ مکمل طور پر خشک ہو جائيں گے۔
ہر روز ان بیچوں میں سے آٹھ سے دس بیچ کھائیں۔ کچھ ہی دنوں میں نہ صرف وزن میں کمی واقع ہو گی، بلکہ اس سے پیٹ کی چربی کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex