صحت

وزن کم کرنے کے آسان طریقے

باقاعدگی سے ورزش
ورزش کو وزن کو کم کرنے کا نہایت مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے عمل میں تیزی سے کمی لانے چاہتے ہیں تو ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ ہر روز گھنٹوں کے لیے ورزش کریں۔ اگر آپ بہت زیادہ مصروف طرزِ زندگی گزار رہے ہیں تو صبح اٹھ کر آدھے گھنٹے کی واک ضرور کریں۔اس کے علاوہ کوشش کریں کہ ہر دفعہ کھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے واک ضرور کریں۔ اس سے جسم پر چربی بھی نہیں بنے گی اور کھانا بھی آسانی کے ساتھ ہضم ہو جائے گا۔
نیند پوری کرنا
کچھ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ہر رات 5-6 گھنٹے سے کم نیند موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ غیر آرام دہ نیند جسم کے نظام کو سست کرتی ہے۔
مزید برآں نیند کی کمی انسولین اور کولیسٹرول کی بڑھنے کا باعث بن سکتی ہے۔ اس سے چربی کا ذخیرہ ہوتا ہے۔
پانی کا استعمال بڑھا دیں
پانی، وزن کم کرنے کا سب سے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ پانی کا استعمال جسمانی میٹابولزم کو تیز اور وزن کو کم کرتا ہے۔
ذہنی تناﺅ میں کمی لانا۔
ذہنی تناﺅ جسم کو نقصان پہنچاکر بہت سے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، شدید تناﺅ جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے، ذہنی تناﺅ میں کمی لانا بھی ورزش کے بغیر چربی کم کرنے کے لیے ایک کارآمد ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے، اس مقصد کے لیے تناﺅ کی علامات سے آگاہی، دوستوں اور خاندان کے ساتھ اچھے تعلقات، پرسکون سرگرمیاں جیسے چہل قدمی، کرنا
دار چینی سے وزن کم کرنا
شہد کا ایک چمچ اور پیسی ہوئی دار چینی کا ایک چمچ لیں اورانہیں دو گلاس پانی میں لے کرابالیں۔ اچھی طرح ابل جانے کے بعد اس کے دو حصے کریں۔ ایک گلاس صبح نہار منہ پئیں اور ایک گلاس رات سونے سے قبل نوش فرمائیں.
دارچینی اور دہی
سحری کے وقت آپ دہی تو کھاتے ہی ہوں گے لیکن اگر اس میں تھوڑا سا دارچینی کا سفوف بھی ڈال لیں تو کیا ہی اچھا ہے۔ یہ وزن کم کرنے کا قدرتی اور شاندار نسخہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex