صحت

سنگھاڑے کی شکل پر مت جائیں ،،،،،سنگھاڑے کے ان گنت فائدے

سنگھاڑے میں کاربوہائیڈریٹس بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ پروٹین، وٹامن بی اور کاپر بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں، کچا سنگھاڑا ہلکا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے جب کہ اُبلا ہوا سنگھاڑا اور بھی زیادہ مزیدار اور مزید ذائقہ دار ہو جاتا ہے۔سنگھاڑا بہت ہی مفید چیز ہے اس میں تمام منرلز موجود ہوتے ہیں۔
مختلف بیماریوں سے نجات
سنگھاڑا ہضم کے نظام کو طاقت دیتا ہے۔ دیر سے ہضم ہوتا ہے .بوڑھے ،جوان اور عورتوں کے لئے مفید ہے۔ ہاضمے کی خرابی اور جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ کمر کے درد سے نجات دلاتا ہے .پیاس کی شدّت کو کم کرتا ہے .بلڈ پریشر پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ جلد کو نرم و ملائم اور چمک دار بناتا ہے ۔کھانسی اور دق و سل (ٹی بی )کے خاتمے میں مفید ہے۔جسم کی کمزوری دور کرتا ہے۔
مزاج کو خوشگوار بناتا
جن لوگوں کا مزاج گرم ہو وہ اپنے ہاتھ پاؤں میں جلن محسوس کرتے ہوں ،جن کے جسم پر عام طور پر پھوڑے اور پھنسیاں نکلتی ہوں یا جنھیں منہ پکنے کی تکلیف ہو جاتی ہو ،ایسے لوگوں کو کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد کچے سنگھاڑے خانے چاہییں۔
وزن کو کم کرتا ہے
سنگھارا میں fiber کا اعلیٰ مواد fullness کے احساس کو بڑھاتا ہے، زیادہ کھانے کو کم کرکے وزن کے انتظام میں مدد کرتا ہے.
معدے کی گرمی کو دورکرتا ہے
سنگھاڑوں کی تاثیر ٹھںڈی ہوتی ہے یہ معدے کی گرمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں جبکہ انہیں کھانے سے پیاس زیادہ محسوس ہوتی ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے بھی میں مدد ملتی ہے۔
بالوں کے لئے مفید
سنگھاڑوں کے چھلکوں کے پاؤڈر سے بنایا جانے والا پیسٹ جلد کے سوجے ہوئے حصوں پر ریلیف کے لیے لگایا جاسکتا ہے، اس کے بیجوں کے پاؤڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ مکس کرکے جلد پر لگانے کو معمول بنانے سے سوزش جلد کے علاج میں مدد ملتی ہے۔ اس کے غذائی فوائد صحت مند بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔
بلڈ پریشر کم کرے
سنگھاڑے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ایسا ہونے سے امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے، 5 سنگھاڑوں میں روزانہ درکار پوٹاشیم کی مقدار کا 5 فیصد حصہ موجود ہوتا ہے۔
کھانسی کو کنٹرول کریں
سنگھاڑے کا سفوف کھانسی سے ریلیف کے لیے موثر ثابت ہوتا ہے، سنگھاڑے کو پیس کر سفوف بنالیں اور پانی کے ساتھ دن میں دوبار استعمال کریں، یہ کھانسی سے فوری ریلیف دینے والا ٹوٹکا ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex