تازہ ترینصحت

بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کانگو وائرس کا حملہ

کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں 2 ہفتوں کیلئے نجی مذبح خانوں پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔ اب تک کانگو وائرس کے کتنے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ؟ اس حوالے سے جو اطلاعات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق صوبے میں اب تک 44کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرصدارت کانگو وائرس کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کانگو وائرس کے 44کیسزرپورٹ ہوئےہیں جس کے پیش نظر صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کوئٹہ میں 2 ہفتے کے لیے نجی مذبح خانوں پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی جائے گی اور شہری آبادی سے دور قائم مذبح خانوں میں جانورذبح کیےجاسکیں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ لائیو سٹاک کو مویشی منڈیوں میں فوری جراثیم کش سپرےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی ایچ او، لائیو سٹاک افسران صورتحال پرکڑی نظر رکھیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابتدائی شواہدکے مطابق سول ہسپتال میں ہرنائی سے تعلق رکھنے والے مریض سے وائرس پھیلا جس کے بعد سول ہسپتال کے متاثرہ وارڈکو سیل کرتے ہوئے دیگر شعبوں کو خصوصی اقدامات کے تحت جراثیم سے پاک کردیاگیا ہے۔ کانگو وائرس سے متاثرہ2 مزید ہیلتھ کیئر ورکرزکو آج ائیر ایمبولینس سےکراچی منتقل کیا جارہا ہے۔نگران صوبائی حکومت نے کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کو شہید قرار دیتے ہوئے پسماندنگان کے لیے مراعات کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex