خواتینصحت

صحت پرکھیرے کے حیران کن فوائد

ہمارے ملک میں کھیرے کی دو اقسام دستیاب ہیں،دیسی اور ولائتی کھیرا۔دیسی کھیرے سے مراد پاکستانی ہے۔اس کھیرے کا چھلکا چمکدار،صاف اور قدرے ملائم ہوتا ہے۔اس کا رنگ سبز زرد و سفید ہوتا ہے اور یہ ذائقے میں بھی شیریں ہوتا ہے۔

ولائتی کھیرے کی کاشت پاکستان میں بھی ہوتی ہے تاہم یہ پورے یورپ اور امریکہ کی اصل نباتاتی نسل ہے۔اس کھیرے کا چھلکا موٹا کھردرا اور دانے دار ہوتا ہے۔
اس کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے۔مگر اس میں چمک دمک نہیں ہوتی اور عموماً پھیکا ہی ہوتا ہے۔اگر دیکھا جائے تو کھیرے کے بغیر سلاد کی پلیٹ نہیں سجتی۔ کھیرا ایسی سبزی کا جس کو سب ہی پسند کرتے ہوں گے.
کھیرے کے طبی فوائد
بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرے
کھیروں میں متعدد اقسام کے فینولک، فلیونوئڈز اور ٹراٹیرپینز کمپاﺅنڈز موجود ہوتے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق کھیروں کو کھانے سے ہائی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
آنکھوں کے لئے
بہت سے مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ کھیرا آنکھوں کے لئے بہترین ہے۔ اگر آپ اپنی آنکھوں کی روشنی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اس کا استعمال لازمی کریں، تاکہ آپ اچھی بینائی حاصل کرسکیں۔
نیند کو بہتر بناتا ہے
ہم نیند کی کمی کی وجہ سے اپنے دن بھر کے کام احسن طریقے سے سرانجام دینے سے قاصر ہوتے ہیں۔ اپنی نیند کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں کھیرے کا استعمال کرنا چاہیے۔ یہ تناؤ اور بے چینی کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بنائے
کھیروں میں وٹامن کے اور کیلشیئم موجود ہوتے ہیں، دونوں مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری ہیں، وٹامن کے سے ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ وہ ہڈیوں میں کیلشیئم کو جذب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جسمانی وزن میں تیزی سے کمی
کھیروں میں پانی کی زیادہ مقدار جلد پیٹ پھرنے میں مدد دیتی ہے، جس کے نتیجے میں بسیار خوری کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے اور موٹاپے سے نجات کی کوشش کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ کھیرے چکنائی سے پاک ہوتے ہیں اور کیلوریز بھی بہت کم ہوتی ہیں، تو یہ جسمانی چربی گھٹانے کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔
کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے
کھیروںمیں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو کینسر کی روک تھام یں مدد دیتے ہیں، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھیروں میں موجود ایک جز cucurbitacins کینسر کے خلیات کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔
ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
کھیروں میں موجود غذائی فائبر اور پانی کی اچھی خاصی مقدار نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، کھیروں میں موجود وٹامنز سے بھی ہاضمے کے افعال میں بہتری آتی ہے اور روزانہ کھانے سے مختلف مسائل جیسے قبض یا دیگر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex