خواتین

سردیوں میں جلد کی حفاظت

سرد موسم کے دوران چہرے، ہاتھ اور پاؤں کی جلد کے مسائل بھی شروع ہو جاتے ہیں، یہ موسم خشک جلد والوں کے لیے نہایت مشکل گزرتا ہے جبکہ آئلی جِلد والوں کے یہ ایک اچھا موسم قرار دیا جاتا ہے۔

ملتانی مٹی کا ماسک جلد کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے . اسکی خاصیت یہ ہے کہ یہ جلد سے زائد تیل کوجذب کرلیتا ہے . یہ ماسک خشک اور چکنی جلد دونوں کے لیے موزوں ہے .

جِلد کے لیے متعدد فوائد رکھنے والے قدرتی اجزا شہد، مکھن اور کینوں کے جوس کو ہم وزن لے کر گرم کر لیں، پھر ٹھنڈا کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں گلیسرین یا گھر میں موجود کوئی بھی لوشن ملا کر اچھی طرح پھینٹ کر استعمال کریں۔

پسی ہوئی ہلدی کو تھوڑی سی دہی میں ملا کر کریم کی طرح لگائیں اور ایک گھنٹے کے بعد چہرہ دھولیں، خشک موسم میں چہرہ دھونے کے لیے بیسن کا استعمال کریں، صابن، فیس واش یا کسی بھی جیل کا استعمال چھوڑ دیں۔

آلو میں شامل قدرتی بلیچنگ ایجنٹ سیاہ دھبوں کو ہلکا کرتے ہیں اور جلد کی رنگت کو ہموار کرتے ہیں۔ فیس پیک بنانے کیلیئے آپ کچے اور ابلے ہوئے دونوں آلو استعمال کر سکتے ہیں۔ آلو کو چھیل کر پیس لیں اس میں چند قطرے لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس پیک کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر لگا رہنے دیں۔ اسے اچھی طرح دھو لیں اور اس پیک کو ہفتے میں تین بار استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex