خواتین

گرمیوں میں میک اپ کا استعمال

گرمی اپنے عروج پر ہے، ایسے میں کوئی فنکشن آجائے یا کہیں جانا پڑ جائے تو میک اپ کرنا عذاب لگتا ہے کیونکہ گرمی کی شدت سے میک اپ بہنے لگتا ہے۔ ایسے میں آپ کا چہرہ ایک ہولناک سا تاثر پیش کرتا ہے جو کہ خود آپ کیلئے بھی ناقابلِ برداشت ہوتا ہے۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ گرمیوں میں میک اپ کیا ہی نہ جائے جو اس بدتر صورتحال سے تو بہتر ہی ہو گا لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں۔ ضروری ہے کہ اچھی کوالٹی کےمیک اپ کا سامان خریدا جائے ۔
میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی بھرپور انداز میں تیاری کریں سب سے پہلے آپ اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں، اس کے بعد موئسچرائز کریں، اگر آپ محسوس کر رہی ہیں کہ چہرے پر آئل یا خشکی زیادہ ہے تو پرائمر کا استعمال کریں۔ بازار میں ایسے پرائمر دستیاب ہیں جو خشک اور آئلی جلد کے حساب سے بنائے گئے ہیں۔
فاؤنڈیشن کا استعمال
اکثر دیکھا گیا ہے کے خواتین بنا سوچے سمجھے فاؤنڈیشن کا استعمال کر دیتی ہیں جس سے چہرے میں نکھار پیدا ہونے کی بجائے اُلٹا نقصان سے دو چار ہونا پڑتا ہے . فاؤنڈیشن کا انتخاب کرتے وقت اپنی جلد کی قسم ، جلد کےمسائل اور اس کےثرات کو ذہن میں رکھیں . اگر آپ کی جلد زیادہ چکنی ہے تو ایسا فاؤنڈیشن منتخب کریں جو چکناہٹ کو کم کر سکے اور اگر آپ کی جلد خشک ہے تو ایسا فاؤنڈیشن استعمال کریں جو آپ کی جلد کو نمی ( موسچرائیزر ) فراہم کر سکے۔ اِس کے مناسب استعمال سے جلد تمام دن ترو تازہ رہتی ہے اور اگر آپ کی جلد دیگر مسائل جیسے کیل مہاسے ، داغ دھبوں اور چھائیوں جیسے مسائل کا شکار ہےتو اِس کےلیے ایسا فاؤنڈیشن خریدیں جس میں سالیکیلیک ایسڈ اور دیگر میڈیکیٹیڈ اجزاء شامل ہوں تاکہ آپ کی جلد کو فاؤنڈیشن کی صورت میںسکن پروٹیکٹر مل سکے . اگر خریدنے سے پہلے فاؤنڈیشن میں شامل اجزاء پر نظر ڈال لی جائے تو آپ اپنی جلد کی مناسبت سے فاؤنڈیشن خریدنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں . جو خواتین چہرے پر موجود داغ ، دھبوں اور چھائیوں سے پریشان رہتی ہیں اُنہیں میک اپ کےلیے سوچ سمجھ کر فاؤنڈیشن کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ متاثرہ حصے کو اچھی طرح ڈھانپا جا سکے .
چہرے پر پرائمر کا استعمال
گرمیوں میں پرائمر آپ کا سب سے اچھا دوست ہے۔ گرمیوں میں فاؤنڈیشن کو چہرے پر قائم رکھنے کا یہ سب سے اچھا ذریعہ ہے۔ پرائمر کا اچھا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی بہت کم مقدار چہرے پر لگائی جائے۔ مٹر کے دانے برابر کوئی بھی رنگ صاف کرنے والا آئل کنٹرول پرائمر کا چہرے پر استعمال کریں اس سے آپ کا میک اپ بہت دیر تک ترو تازہ رہتا ہے۔ پرائمر جلد پر چکنائی نہیں آنے دیتا اور فاؤنڈیشن کا اثر چہرے پر رہتا ہے اسے چہرے سے ہٹنے نہیں دیتا۔
(ٹِپ-سیلی کون فارمولا پر مشتمل پرائمر کا انتخاب کریں۔ اس میں شامل سیلی کون چیز کو دیر پا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ آپ کی جلد اور آپ کے اردگرد آب و ہوا میں موجود نمی کے درمیان رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔
جب مطلوبہ فاؤنڈیشن مل جائے تو سب سے پہلے آپ کو چاہیے کے اسے اپنی جلد پر لگا کر چیک کر لیں آیا کے یہ آپ کی جلد کے لیے بہتر رہے گا یا نہیں . فاؤنڈیشن کو اپنے بازو ، ہاتھ کی پشت پر یا تھوڑی کے اطراف میں لگائیں اور ایک منٹ تک رہنے دیں . اس طرح جب فاؤنڈیشن پر جسم کا درجہ حرارت اثر انداز ہو گا تو اِس کا رنگ بَدَل جائے گا اِس سے آپ بہتر طور پر اندازہ لگا سکتے ہیں کے یہ فاؤنڈیشن آپ کی جلد کےلیے مناسب رہے گا یا نہیں . فاؤنڈیشن کو چہرے کے علاوہ آپ کی گردنکے ہَم رنگ بھی ہونا چاہیے .
کنسیلر
کنسیلر کا استعمال آپ کی اپنی مرضی ہے اس کا استعمال اتنا اہم نہیں ہے۔ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد جھائیاں موجود ہیں یا چہرے پر بدنما داغ دھبے ہیں تو آپ کو کنسیلر کے استعمال کی ضرورت ہے کوئی بھی اچھا کنسیلر متاثرہ حصوں پر لگائیں۔
ہونٹ
گرمیوں کے موسم میں اپنے لیے لیپ اسٹین کا انتخاب کریں۔ کیونکہ یہ گرمیوں کے موسم میں جلدی نہیں پگھلتا ۔ آپ صرف رنگین بام بھی ہونٹوں پر لگا سکتے ہیں تاکہ آپ کے ہونٹ رنگین نظر آئیں( لیپ بام کا انتخاب کرتے ہوئے آپ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس میں ایس پی ایف شامل ہو تاکہ سورج کی تیز شعاعوں سے ہونٹ محفوظ رہ سکیں )۔
پائوڈر اور سیٹنگ اسپرے
اپنے فاؤنڈیشن کو سیٹ کرنے کے لیے ہمیشہ مینرل پاوڑد میک اپ کا استعمال کریں کیونکہ ان کی زیادہ تر مصنوعات واٹر پروف ہوتے ہیں۔ پائوڈر تمام تیل جذب کر لے گا ۔ گرمی کے موسم میں اس کا زیادہ استعمال بھی درست نہیں کیونکہ گرمی میں بھی آپ کی جلد شبنمی دیکھائی دینا چاہیئے۔اپنے میک اپ کا اختتام سیٹنگ اسپرے کے ساتھ کریں اور اس سے آپ کا میک اپ چہرے پر سیٹ ہوجائے گا اور دیر تک اثر دیکھائے گا ۔ سیٹنگ اسپرے گرمیوں میں آپ کا بہت اچھا ساتھی ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے چہرے پر دو سے تین مرتبہ اسپرے کریں اور پسینے سے پاک واٹر پروف میک اپ حاصل کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex