خواتین

چہرے کی خوبصورتی کے لئے ،بیوٹی ٹپس

جھریوں کا خاتمہ
مٹی کی پیالی لے کر اس میں ایک چمچ بالائی لیموں کے 6 قطرے اور تین بادام کی گریاں پیس کر ڈال دیں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں.
اور اب یہ پیسٹ رات کو سوتے ہوئے چہرہ پر لگا کر سوجائیں اور صبح اٹھ کر چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل چند دن کریں انشاء اللہ جلد ہی چھائیاں ختم ہوجائیں گی اور چہرہ نکھر جائے گا۔
کوکونٹ پاوڈر
کوکونٹ ملک میں بادام کاپاﺅڈر ملا کر لگانے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔
آلوکا رس
چہرے کی چھائیاں دورکرنے کے لیے باقاعدگی سے آلو کا جوس لگائیں۔پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں ۔
کھیرے اور پودینہ کا رس
چکنی جلد والی خواتین چہرے کی جلد کو صاف ستھرا اور چکنائی سے پاک رکھنے کے لیے کھیرے ، پودینے ،کارن فلور اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ماسک تیار کر لیں . اس ماسک کے روزانہ استعمال سے چہرے پر نکلنے والے بلیک اور وائٹ ہیڈز بھی ختم ہو جائیں گے۔
دودھ اور بادام
چہرے پر چمک لانے کیلئے دودھ میں بادام پیس کر ، گرائنڈ کر کے چہرے پر ملیں ۔
چنے کی دال
چنے کی دال کو پیس کر اس میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر دودھ اور لیموں کا رس شامل کرلیں . پھر دو چمچ ناریل کا تیل ملاکر چہرے پر لگالیں . آدھے گھنٹے بعد ہلکے ہاتھ سے مساج کر لیں اور چہرہ دھولیں ۔ اس سے آپ کی جلدچمکدار ہوجائے گی ۔
ہاتھوں کی حفاظت کریں
رات کو سونے سے پہلے گلیسرین اور عرقِ گلاب ملا کر ہاتھوں کا مساج کریں۔
انڈے کی سفیدی میں پھٹکری مکس کر کے ناخنوں اور کہنیوں پر ملیں۔میل صاف ہو جائے گا۔
سخت اور کھردرے ہاتھ ملائم کرنے کے لئے پٹرولیم جیلی میں کاربالک ایسڈ ملا کر مساج کریں۔
ناخن کی صفائی کے لئے روغن بادام میں سفید آیوڈین ملا کر اس میں روئی بھگو کر ناخن صاف کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex