خواتینفیشن و لباس

سیا ہ جوڑے کےساتھ جیولری ،جوتے اور ہینڈ بیگ کا انتخاب

سیاہ وہ رنگ ہے جو کبھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوتا یہ غم وخوشی دونوں کا رنگ ہے ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس رنگ کا ایک قیمتی یا اسٹائلش سوٹ اس کے پاس ضرور ہو اگر آپ کسی خاص موقع پر اس رنگ کا لباس زیب تن کررہی ہیں تب آپ کو اپنے میک اپ سے لے کر بیگ اور جوتوں کے ساتھ ساتھ جیولری کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا بہ صورت دیگر اس رنگ کا حُسن ماند پڑ جائے گا ۔سیاہ رنگ کے لباس خواتین زیاہ شوق سے پہنتی ہیں ۔
ہینڈ بیگ
بیگ ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیرخواتین ادھوری رہتی ہے۔ ہر لباس کے ساتھ ہینڈ بیگ ایسا ہونا چاہیئے کہ وہ اس سے الگ نظر نہ آئے بلکہ شخصیت اور لباس کے ساتھ ہم آہنگ ہوجائے ۔ اگر آپ سیاہ لباس کے ساتھ کسی Casual فنکشن میں شرکت کرنی ہےتو آپ بڑے ہینڈ بیگ کا استعمال کرسکتی ہیں(یاد رہے کہ یہ بڑا ہینڈ بیگ آپ کے سراپے کی مناسبت سے ہوتو بہتر ہوگا) کیونکہ ضرورت سے زیادہ بڑا بیگ آپ کے لباس پر حاوی ہوگا اور آپ کی اپنی شخصیت بھی دب جائے گی۔
جیولری
آپ کی شخصیت کی تیاری کے لیے سب سے اہم حصہ جیولری کا مرحلہ ہے کچھ خواتین بھاری بھرکم اور کچھ، ہلکی پھلکی جیولری پہننا پسند کرتی ہیں لیکن یہاں بھی اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے کہ کس قسم کی جیولری سیاہ لباس اور اس کے اندازواسٹائل کے ساتھ جچے گی۔اگر آپ گلے اور کانوں میں کچھ پہننا چاہتی ہیں تو ہلکے نگینوں کا چھوٹا سیٹ مناسب ہوگا لیکن اگر ائیررنگ بڑے اور نمایاں شیپ کے ہیں تب آپ نیکلس کا استعمال نہ کریں۔
بالکل اسی طرح اگر نیکلس بھاری بھرکم پہنناچاہ رہی ہیں تب آپ اپنے کانوں کو خالی رکھیں۔ بالکل اسی طرح ہاتھوں میں ایک دو رنگز اور کلائی میں بریسلٹ کے ساتھ نازک سی گھڑی بھی آپ کی شخصیت کو مکمل کرتی ہے۔
جوتے
ایک اچھالباس، بہترین شوز کے بغیر کبھی مکمل نہیں ہوتا اگر آپکی قمیض چھوٹی اور ٹراؤزر ٹخنوں تک ہے تب آپ فلیٹ شوز کا استعمال کریں لیکن مکمل فلیٹ نہیں بلکہ اس پرایک آدھ انچ کی ہیل بھی ل ضروری ہے۔کیونکہ سیاہ لباس کے ساتھ ہیل Stunning لک دیتی ہے اگر لباس مکمل طور پر سادہ اور نفیس ہے تب آپ کی ہیل فینسی ہونی چاہیئے اس ضمن میں رنگ کا انتخاب آپ اپنی مرضی سے بھی کرسکتی ہیں البتہ سادہ بلیک پہناوے کے ہمراہ گولڈن اور لال شوز یا سینڈل بہترین ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex