ایڈیٹر کے نام خط

واپڈا ملازمین کو بھی ہوش آگئی

(عاطف بشیر‘لاہور)

ملک میں بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی تو دوسری طرف کئی واپڈا کے ملازمین بجلی چوری کروانے میں مصروف لوگوں کو بجلی تو دی جا رہی ہے مگر بجلی کے بل سے باہر ہے ایک تو عوام پر منگائی کا ریلا ایا ہوا ہے تو دوسری طرف بجلی کے بلوں میں سیلاب مگر غریب عوام جائے تو جائے کدھر عوام نے بجلی کی بلوں کے خلاف شہر شہر مظاہرے ہو رہے ہیں مگر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا خیر یہ تو نگران حکومت ہے یہ سارا کیا دھرا تو ہمارے سابقہ حکومتوں کا ہے،نگران حکومت نے ائی ایم ایف سے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا بجلی چوری کو روکنے کے لیے نگران حکومت کو اب ہوش آیا اور واپڈا ملازمین کو بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ،اب تو چوروں کے خلاف شہر شہر ایف آئی آر درج ہو رہی ہیں اور بھاری مقدار میں جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں چوروں کے ساتھ چوری کروانے میں واپڈا ملازمین کا بھی ہاتھ ہے جو مافیا کا ساتھ دیتے ہیں ایک تو عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہے دوسری جانب روزانہ بجلی میں یونٹس میں اضافہ معمول بند چکا ہے بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے غریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہے ایک دو جگہ پر کیس رپورٹ ہوا ہے کہ لوگوں نے زائد بلوں کی وجہ سے خودکشی بھی کی ہے ۔ملک میں کوئی ڈیم بنانے کا نہیں سوچتا ہر کوئی اقدار کے مزے لوٹ کر چلا جاتا ہے، عمران خاںحکومت نے بھی ڈیم بنانے کے لیے لوگوں سے 10 ،10 روپے اکٹھے کیے،مگر کہاں کوئی پتہ نہیں ایک منگلا ڈیم بجلی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے ملک میں ایک ہی ڈیم ہے بڑا جو کہ بجلی بنانے کا کام ا رہا ہے ایک ہی ڈیم پر کتنا بوجھ ڈالیں گے حکومتوں کو مزید زیادہ سے زیادہ ڈیم بنانے چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex