ایڈیٹر کے نام خط

بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ!

(عطاء اللہ دشتی،کیچ بلوچستان)

مکران میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، مند ایران، گوادر ایران اور نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے منسلک ہونے کے باوجود مکران سے بجلی بحران حل ہونے کے بجائے صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔ مکران میں تمام فیڈروں کے وولٹیج بہت کم ہیں ایک موبائل چارج نہیں لے سکتی۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل گوادر گبد ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی کے معاہدہ پر عملدرآمد کیاگیا جبکہ گزشتہ مہینہ اہل مکران کو نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے براستہ بسیمہ پنجگورمنسلک ہونے کی خوشخبری بھی سنائی گئی جبکہ قبل ازیں مند جیکی گور ایران سے 100میگاواٹ کی فراہمی بھی جاری تھی مگر بجلی فراہمی میں بہتری کے بجائے روزبروز صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ یہ وجہ ہے کہ تربت میں کیسکو کے خلاف بڑی ریلی نکل گیا اور آئندہ وقت عوام نے سخت احتجاج اور شٹرڈاؤں کا عزم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex