ایڈیٹر کے نام خط

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کی جائے

محمد محفوظ الحق قادری ۔ بوریوالا

مکرمی! یوٹیلٹی سٹورزپرچینی اور گھی کی قیمتیں کم نہ ہونے سے غریب عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ، اور سستے داموں اشیاء خوردونوش کی خریداری کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کا رخ کرنے والے شہریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 155روپے فی کلو جبکہ گھی 395روپے فی کلو دستیاب ہے۔ جبکہ بازار میں گھی 380روپے فی کلو اور چینی 135روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔اس لئے غریب عوام اوپن مارکیٹ سے چینی اور گھی کی خریداری پر مجبور ہیں۔ جبکہ مقابلے و مسابقت کے دور میں بہت سے نجی اسٹور کام کر رہے ہیں جہاں سارا سال متذکرہ اشیاء سمیت ضرورت کی تمام چیزوں کی فراہمی بلاتعطل جاری رہتی ہے جبکہ سرکاری ادارہ ہونے کی بدولت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاس وسائل کی کمی نہیں پھر بھی عام بازار سے زیادہ قیمت پر 1چینی اور گھی کی فروخت ایک سوالیہ نشان ہے۔حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کا بندوبست کرے ۔وزیراعظم اس صورتحال کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو بہتری کے احکامات جاری کریںاور یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ، گھی وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ کیونکہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ اور ان کے لئے دووقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے۔اس لئے یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex