مکرمی ! آج فلسطین کے لوگ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جہاں یہ خونی کھیل اپنی انتہا کو پہنچ گیا ہے ہزاروں فلسطینیوں کے گھروں کو میزائل حملوں سے مسمار کردیا گیا ہے ۔ نہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نشانہ بنا رہی ہے، کم سن شیر خوار بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انسانیت عبرتناک حالات سے دو چار ہے۔ فلسطین کی حمایت میں بولنے والے افراد اگر سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ لگاتے ہیں تو ان کی لگائی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی جاتی ہے سچائی کو چھپانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایسے کون سے عناصر ہیں جو سچ کو پھیلنے سے روک رہے ہیں اور فلسطین کی حمایت پر پابندی عائد کر رہے ہیں اب یہ بات کسی طور چھپائی نہیں جاسکتی وہ ممالک جو اس وقت اسرائیل کو اس خونی کھیل میں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں وہ امریکہ اور برطانیہ ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بڑھتے فلسطین کی حمایت کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر ڈیلیٹ کی جا رہی ہیں مگر سچائی چھپائے نہیں چھپتی کہیں نہ کہیں سے معصوم بچوں کی شہادت کی ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں۔ ہسپتال میں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا تھا اس ہسپتال پر حملے میں بچوں عورتوں سمیت 800افراد کو شہید کردیا گیا۔ انسانی حقوق کی علمبردار اور دنیا کی نظر میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک اس درندگانہ رویے پر خاموش ہیں۔ اس بات کا اندازہ امریکی اور برطانوی لیڈرز کے بیان سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس سب میں اسرائیل پر کوئی تنقید کرنے کے بجائے سوشل میڈیا سے بھی سچائی ختم کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک بھی یک جاں ہوکر فلسطین کی حمایت میں نکلیں اور ان بین الاقوامی طاقتوں کو دکھا دیں اس مشکل وقت میں فلسطین تنہا نہیں ہے مگر سد افسوس ہمارے حکمران اس وقت الیکشن کے کھیل میں الجھے ہیں باقی کے اسلامی ممالک بھی اپنے معاملات میں الجھے ہیں سب کچھ دیکھنے کے باوجود کوئی ایسی حکمت عملی سامنے نہیں آرہی جس سے اس بربریت کو روکا جا سکے۔ ان حالات کے پیش نظر مسلم ممالک کو یک جاں ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس ظلم کی جنگ میں فلسطین تنہا نہ رہ جائے اللہ پاک سے دعا ہے اللہ فلسطین کی حفاظت کرے اور فلسطین کے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے نوازیں۔
Read Next
ایڈیٹر کے نام خط
اکتوبر 27, 2023
المیہ فلسطین
ایڈیٹر کے نام خط
اکتوبر 17, 2023
عام انتخابات 2024
ایڈیٹر کے نام خط
ستمبر 22, 2023
واپڈا ملازمین کو بھی ہوش آگئی
ایڈیٹر کے نام خط
ستمبر 22, 2023
پاکستان کی ایشیا کپ میں حیران کن کارکردگی!
ایڈیٹر کے نام خط
ستمبر 18, 2023
شجر کاری ہماری بقا کا مسئلہ!
ایڈیٹر کے نام خط
اگست 28, 2023
بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ!
ایڈیٹر کے نام خط
مئی 18, 2023
مصنوعی ذہانت
ایڈیٹر کے نام خط
مئی 16, 2023
ذیابیطس ایک عالمی مسئلہ
نومبر 17, 2023
یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کی جائے
اکتوبر 27, 2023
المیہ فلسطین
اکتوبر 17, 2023
عام انتخابات 2024
ستمبر 22, 2023
واپڈا ملازمین کو بھی ہوش آگئی
ستمبر 22, 2023
پاکستان کی ایشیا کپ میں حیران کن کارکردگی!
ستمبر 18, 2023
شجر کاری ہماری بقا کا مسئلہ!
اگست 28, 2023
بجلی میں فی یونٹ 5 روپے اضافہ ناقابل برداشت!
اگست 28, 2023
بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ!
مئی 18, 2023
مصنوعی ذہانت
مئی 16, 2023
ذیابیطس ایک عالمی مسئلہ
Related Articles
پاکستان میں رقص ابلیس۔۔
مئی 16, 2023
ایک مدر ڈے کیوں ؟ ہر دن ماں کا دن
مئی 16, 2023
سنگین معاشی مسائل میں الجھا پاکستان!!
مئی 14, 2023
کیا اسلام آباد بھی اب کراچی بنے گا؟
مئی 7, 2023
انگریزی کو قومی زبان پر فوقیت !!
مئی 7, 2023
ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور مہنگائی!
مئی 7, 2023