ایڈیٹر کے نام خط

سنگین معاشی مسائل میں الجھا پاکستان!!

(جمشیدعالم ‘ لاہور)

مکرمی!چین پاکستان کا ایسا دوست ہے جس نے ہمیشہ اور ہر طرح کے حالات میں پاکستان کا ساتھ دے کر اپنے خلوص کا ثبوت دیا ہے۔ اس وقت بھی پاکستان جن سنگین معاشی مسائل میں الجھا ہوا ہے ان سے نبرد آزما ہونے کیلئے جو ممالک پاکستان کی بھرپور مدد کررہے ہیں چین ان میں بھی سرفہرست ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبے کو ایک دہائی مکمل ہوگئی ہے جو تعاون کی نمایاں مثال ہے ۔ سی پیک ایک ایسا معاشی اقدام ہے جو پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کیلئے کھلا ہوا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی ترقی کیلئے چین کی بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ تنازع کشمیر پر اس کے اصولی اور منصفانہ موقف کی ہمیشہ حمایت کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔ درہ خنجراب کو بھی کھول دیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حتمی کامیابی حاصل ہو گی۔ کمرشل فلائٹ اور بس سروسز دوبارہ شروع کی جائے گی، ثقافتی تبادلوں کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے، پاکستان اور چین سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع کشمیر تاریخ میں تصفیہ طلب ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex