ایڈیٹر کے نام خط

کیا اسلام آباد بھی اب کراچی بنے گا؟

(محمد الیاس کاکڑ، اسلام آباد)

مکرمی! ایک طرف کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی مشکلات سے دوچار کی ہوئی ہے جب کہ دوسری جانب ڈکیتیاں، اسنیچنگ نے عوام کو جان و مال کو لاحق شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ ملک کا دارالخلافہ اسلام آباد ان دنوں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر ہے اور یہ شہر بدقسمت کراچی کا منظر پیش کررہا ہے۔ شہری گھر سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔ کہیں بھی کسی بھی وقت موٹرسائیکل سوار اسلحہ کے زور پر آپ سے نقدی، موبائل یا موٹرسائیکل چھن سکتا ہے۔ ہر طرف ایک خوف اور بے سکونی سمیت بے امنی کا سماں ہے۔ میری حکومت وقت، اسلام آباد پولیس اور دیگر ذمہ داران سے درخواست ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex