کچن

رمضآن اسپیشل پاستا کھیر

اجزا
اسپیگھیٹی 100 گرام
دودھ چار پیالی
کنڈینسڈ ملک ایک پیالی
چھوٹی الائچی تین سے چار عدد
بادام پستے حسب پسند
کوکنگ آئل ایک چائے کا چمچ
تیار کرنے کی ترکیب:
الائچی کے دانے کوٹ لیں اور بادام پستے باریک کاٹ کرپین میں کوکنگ میں ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں دودھ ڈال کر پکنے رکھ دیں۔درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب اُبال آ جائے تو آنچ ہلکی کر کے پندرہ سے بیس منٹ پکائیں اور اس میں اسپیگھیٹی ڈال دیں۔4ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب اسپیگھیٹی اچھی طرح گل جائے تو اسے چولہے سے اُتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا کر لیں اور بلینڈر میں ڈال کر ایک سے دو منٹ کے لئے بلینڈ کر لیں،دوبارہ پین میں ڈال کر اس میں کنڈینسڈ ملک ڈال کر ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔ڈش میں نکال کر فریزر میں رکھ کر اس مزیدار کھیر کو ٹھنڈی کر لیں پھر باریک کٹے ہوئے بادام پستوں کے ساتھ گارنش کر لیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex