خواتینفیشن و لباس

ہاتھ اور پاﺅں کو خوبصورت بنانے کا سستے اور آسان ٹوٹکے

بعض اوقات آب و ہوا کی تبدیلیوں کی وجہ سے حساس جلد کی حامل خواتین کے ہاتھ بہت جلد خشکی‘سختی اور بے رونقی کا شکار ہو جاتے ہیں اس لئے خشک اور حساس جلد کی حامل خواتین کو ایسے صابن استعمال کرنے چاہئے جن میں کاسٹک سوڈا کی مقدار کم سے کم ہونے کے ساتھ ان میں نیچرل آئلز بھی شامل ہوں خواتین کو برتن وغیرہ دھوتے وقت ربر کے دستانے استعمال کرنے چاہئے۔
جلد کے مردہ خلیات کے جھڑنے کا عمل بھی جلد کے لئے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
خوبصورت ہاتھ کس کی خواہش نہیں ہوتے . تمام خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے ہاتھوں کی جلد نرم وملائم اور قدرتی رنگت نکھری ہوئی ہو ۔ ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے چہرے کی طرح ہاتھوں سے بھی مردہ جلد کو صاف کرنا نہایت ضروری ہے ۔
انگلیوں کی سیاہی دور کرنے والا ماسک
انگلیوں کے جوڑوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے قدرتی اجزا پر مشتمل مکسچر کی مدد لی جا سکتی ہے۔
بالائی آدھا چمچ، شہد آدھا چمچ، لیموں کا رس چند قطرے اور بیسن ایک چمچ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو ہاتھوں پیروں اور خاص طور پر انگلیوں کے جوڑوں پر لگائیں۔
اس مکسچر کو 10 سے 15 منٹ تک لگائے رکھیں اور پھر دھو لیں، کچھ دن تک باقاعدگی سے اس نسخے کا استعمال انگلیوں کے جوڑوں پر جمے میل اور سیاہی کو دور کردے گا۔
لیموں
ایک عدد لیموں کو 2 ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اب اسے اپنی انگلیوں کی سیاہ جلد پر روزانہ اچھی طرح 10 سے 15 منٹ تک ملیں، کچھ ہی دنوں میں سیاہی دور ہو جائے گی اور ہاتھ خوبصورت نظر آئیں گے۔
بیسن کا استعمال
تھوڑا سا بیسن لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں، اب اس پیسٹ کو انگلیوں کی سیاہ جلد پر لگائیں اور کچھ دیر بعد جب یہ سوکھ جائے تو اسکرب کرتے ہوئے اتار لیں اور پھر ہاتھ دھو لیں۔اسے ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کریں، انگلیوں کی سیاہ جلد صاف ہو جائے گی۔
انڈے کی سفیدی
انڈے کی سفیدی ایک عدد، پھٹکڑی ایک چٹکی اور سفید موم اور بادام کا تیل آدھی پیالی مکس کرکے کسی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔ اس مرکب کو روزانہ ہاتھوںن پر مساج کے لیے استعمال کریں ۔ چند ہی دنوں نے ہاتھوں کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی .
کینوکا پاوڈراور دودھ-
کینوکے چھلکوں میں قدرتی بلیچنگ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں،اس کے علاوہ دودھ میں بھی لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہےجو جلد کے مردہ خلیوں کو دور کرنے اور جلد کی صفائی کے لئے بہت اہم ہے۔
دہی اور ہلدی پیک
ہلدی جلد کو سفید کرنے کے طور پر استعمال ہوتی ہے،دہی اور ہلدی مل کر آکسیاڈایزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔یہ جلد کے اصل رنگ کو برقرار رکھنے میں معاؤن ثابت ہوتے ہیں۔
آلوکارس
آلو میں غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو جلد کو بلیچ جیسی خصوصیات فراہم کرتے ہیں۔اس کے استعمال سے جلد سے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex