خواتینفیشن و لباس

بدلتا ہوا سرد موسم اور جلد

سردیاں شروع ہوتے ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے جس کا اثر ہماری جلد پر پڑتا ہے اور جلد کھردری اور خشک ہونے کے ساتھ پھٹنے لگتی ہے۔ سرد یوںمیں جلد کی حفاظت پر تھوڑی سی توجہ دے کر اس کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانا بھی خشکی کا باعث بنتا ہے اس لئے سرد مودم میں غسل کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھئے کہ پانی نیم گرم ہو اور غسل کا دورانیہ بھی 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے نہانے سے پہلے پانی میں بے بی آئل یا کوئی اور تیل لے کر اس کے چند قطرے پانی میں ڈال لیں۔، یہ طریقہ جلد کو شاداب رکھنے میں انتہائی معاون ہوتا ہے۔ روزانہ رات سونے سے قبل منہ دھو کر اچھی سی کولڈ کریم لگانا بھی فائدہ مند ہے۔

سردیوں میں صابن کا استعمال کم کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے جلد کی قدرتی نمی میں کمی ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ صابن کو جسم پر زیادہ رگڑنے سے بھی پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح جلد پھٹنے اور متاثر ہوتی ہے

چہرے کی صفائی کے لئے بیسن کا لیپ بہترین طریقہ ہے جس سے چہرہ چکنائی سے پاک اور فریش ہوجاتا ہے۔اگرکسی شخص کی جلد قدرتی طور پر خشک ہو تو اس کے لئے صابن سے پاک موسچرائزز کلینر کا استعمال بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہےسردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کے لئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو چمچے گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور کوئی اچھا سا لوشن لگائیں۔

سردیوں میں جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لیے رات کو سوتے وقت معیاری کولڈ کریم اور موسچرائزر کا استعمال کرنے سے جلد میں ضروری نمی برقرار رہتی ہے اور یہ طریقہ اسے سرد موسم کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے اورپانی سے ہم اپنی جلد کے لیے ضروری نمی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح جلد کی شادابی برقراررہتی ہے اورجلد موسم کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex