بین الاقوامی
امریکہ میں گرد طوفان کے باعث حادثات میں 6افراد ہلاک

نیویارک امریکی ریاست الی نوائے میں گرد کے طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، امریکی میڈیا کے مطابق گرد کے طوفان کے باعث انٹر سٹیٹ 55 پر حادثہ پیش آیا جس میں 80 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ الی نوائے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Massive pileup on I-55 south of Springfield, Illinois has closed the interstate for nearly 30 miles. Blowing dust off freshly plowed fields led to very low visibility#ilwx
🎥: Nathan Cormier pic.twitter.com/im7QLE8BTp— Nick Hausen (@NickHausenWx) May 1, 2023
ریاستی پولیس کے مطابق گرد کے طوفان کے باعث مرکزی شاہراہ پر 60 کاریں اور تقریباً 30 کمرشل گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔