پاکستان

پولیس کاچودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ایک بار پھر چھاپہ

گجرات: پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ایک بار پھر چھاپہ مارا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الہٰی کے گھر پر ایک بار پھر پولیس پہنچ گئی۔ پولیس سمیت اینٹی کرپشن کی 20 سے زائد گاڑیوں نے پرویز الہٰی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔

پرویز الٰہی کے بارے میں پوچھتے رہے، جب پرویز الٰہی تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے۔

پرویزالہیٰ کے کنجا ہاؤس میں چھاپے کے بعد پولیس کی نفری نت ہاؤس پہنچی، پولیس دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئی، البتہ تلاشی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس چلی گئی۔

چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس ایک بار پھر کنجا ہاؤس چھاپہ مارنے پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو رسائی دینے کا کہا ہے کہ لیکن ان کے پاس سرچ وارنٹ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex