بین الاقوامیتازہ ترین

ٹک ٹاک پر پابندی لگانا لازم ہے تو پھر فیس بک پر بھی پابندی لگائی جائے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی لگانا کسی بھی اعتبار سے معقول اقدام نہ ہوگا۔

اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوست میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی لگانا لازم ہے تو پھر فیس بک پر بھی پابندی لگائی جائے کیونکہ جمہوریت دشمن ہونے میں تو یہ بھی کم نہیں۔

امریکا کے سابق صدر نے کہا کہ فیس بک حقیقی معنوں میں عوام دشمن ہے۔ ٹک تاک پر پابندی لگانے سے فیس بک کو زیادہ مضبوط ہونے کا موقع ملے گا۔

سابق امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں حقیقی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے معیار بلند کرنا پڑے گا۔ پابندیاں لگانے سے مطلوب مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex