بین الاقوامیتازہ ترین

غزہ میں گھر مکمل تباہ ہوچکے ،انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں کچھ محفوظ نہیں گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔
یواین سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں 45 فیصد گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، غزہ کی 80 فیصد آبادی گھر چھوڑنے پر مجبور ہوچکی ہے۔ دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے وسیع پیمانے پر تباہی اور اموات ہوئیں۔
انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ آبادی پر بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے شدید تباہی ہوئی، غزہ میں اقوام متحدہ کے 111 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کسی سال اتنے بچے شہید نہیں ہوئے جتنے اسرائیل نے چند ہفتوں میں کردیے، میرے دفتر سنبھالنے کے بعد سے اب تک کسی تنازع میں اتنے بچے جان سے نہیں گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں جنگ بندی کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex