تازہ ترینشوبز

رندیپ ہودا اور لِین لائشرام کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور لِین لائشرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ دونوں نے شادی کے پرمسرت موقع پر منی پور کے روایتی عروسی لباس کا انتخاب کیا۔ رندیپ ہودا نے اپنی شادی کے دن کےلیے سفید رنگ کا لباس روایتی دھوتی انداز کے ساتھ پسند کیا جبکہ انہوں نے زرد رنگ کی پگڑی بھی باندھی۔
دلہن نے بھی سفید اور گلابی رنگوں سے مزین منی پور کے روایتی اسٹائل کا شادی کا جوڑا زیب تن کیا۔
واضح رہے کہ دونوں نے سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ 29 نومبر کو شادی کر رہے ہیں۔
رندیپ اور لین کا کہنا تھا شادی ریاست منی پور کے علاقے امفال جبکہ استقبالہ ممبئی میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex