بین الاقوامی

طیب اردوان یا کوئی اور۔۔؟ترکی میں انتخابات شروع،اوورسیز نے ووٹ ڈالنے شروع کردیئے

دیگرممالک میں30لاکھ افراد ڈالیں گے،ملک میں14مئی کو ووٹنگ کا عمل ہوگا

لاہور(ڈیسک نیوز )ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والے ترک شہریوں کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں اوورسیز ترک شہری صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ترک شہری دنیا بھر میں ترک سفارتخانوں اور دیگر مقامات پر قائم پولنگ اسٹیشنوں پر 7 مئی تک اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ترک میڈیا کے مطابق فن لینڈ، سوئیڈن سمیت کئی ممالک میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور ہزاروں ترکوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا ہے۔فن لینڈ میں آج پولنگ کا عمل شروع ہوا اور وہاں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 6791 ہے جبکہ سوئیڈن میں 42 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔دونوں ممالک میں ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور وہاں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے تک ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے۔ترک صدارتی انتخابات میں 4 امیدوار میدان میں ہیں جن میں صدر رجب طیب اردوان، کمال، 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کمال قلیچ‌ داراوغلو، سنان اوغان اور محرم انجے شامل ہیں۔اس کے علاوہ ترک پارلیمنٹ کی 600 نشستوں کیلئے 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex