امور خانہ داری

تندوری چرغہ اب گھر میں تیار کریں

تندوری چرغہ:
اجزاء:
چکن۔ ایک کلو (ثابت)
دہی ۔آدھا کپ (پانی نکلا ہوا)
نمک۔ ایک چمچ
لیموں کا رس۔ دو چمچ
سرکہ ۔دو چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو چمچ
تیل۔ ایک چوتھائی کپ
تندوری مسالہ ۔تین کھانے کے چمچ (ثابت)
تندوری مسالہ کے لئے:
گرم مسالہ ایک چمچ (پسا ہوا)
لال مرچ چمچ (پسی ہوئی)
اورنج ریڈ کلر آدھا چمچ
دھنیا، سونف، سفید زیرہ،نمک۔ ایک چمچ
ترکیب:
تندوری مسالہ بنانےکے لیے بلینڈر میں نمک، گرم مصالحہ ، لال مرچ، اورنج ریڈ کلر، دھنیا، سونف اور سفید زیرہ ڈال کر باریک پیس لیں اورکسی بوتل میں بھر لیں۔ چرغہ کے لیے چکن پر کٹ لگا دیں۔ پھر ایک پیالے میں دہی، تیار کیا ہوا تندوری مصالحہ، نمک، لیموں کا رس، سرکہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور تیل ڈال کر مکس کرلیں۔ اب چکن کو اس مکسچر میں دو گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔ پھر اسےتندور یا اوون میں رکھ کر ہلکی آگ پر چکن کے گلنے تک پکالیں۔کیچپ اور دہی کے ساتھ مہمانوں کو سرو کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex