کھیل

آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف

14ویں اوور سے پہلے تک کھلاڑی شامل کرسکتے،ٹاس کے بعد ٹیم کا اعلان ہوسکتا وائیڈز،نوبال کیلئے بھی ڈی آر ایس ،بال کرا نے سے قبل ان فیئرمومٹ کا5رنز جرمانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انڈین پرئمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ سے ہوگیا تاہم ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف کرائےگئے ہیں۔نمبر ایک ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ کھیل کے دوران 14 ویں اوور سے پہلے تک کھلاڑی کو شامل کرسکتی ہیں، جو متبادل پلئیر کی جگہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کرسکتا ہے۔نمبر دو، ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کو ٹیم کا اعلان کرنا ہوتا تھا کیونکہ شیٹس میچ ریفری کو بھجوائی جاتی تھی تاہم اب کوئی ٹیم اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے بعد بھی کرسکتی ہے۔
تیسرا قانون، وائیڈز اور نو بالز کے لیے بھی ڈی آر ایس لیا جاسکے گا۔چوتھا قانون ،کوئی بھی بال کروائے جانے سے قبل اَن فئیر مومنٹ یا (غیر منصفانہ حرکت) ہوتی ہے تو اسے ڈیٹ بال قرار دیا جائے گا جبکہ مخالف ٹیم کو 5 اضافی رنز بھی ملیں گے۔پانچواں قانون، سلو اوور ریٹ پر جرمانے کی صورت میں 90 منٹ کے دوران ٹیم کو 20 اوورز مکمل کروانے ہونے گے تاخیر کی صورت میں مزید ایک پلئیر باؤنڈری لائن کے بجائے 30 گز کے دائرے میں فیلڈنگ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex