تازہ ترینکھیل

پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ ویمنز کو سپر اوور میں شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 251 رنز بنائے۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ ویمنز کو سپر اوور میں شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 251 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان ویمنز بھی 9 وکٹوں پر 251 رنز ہی بنا سکیں، سپر اوور میں پاکستان ویمز نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ ویمنز 2 وکٹوں کے نقصان پر 8 رنز بنا سکیں، پاکستان کی بسمعہ معروف 68 رنز بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے آخری وکٹ پر پاکستان کا دیا ہوا ہدف سات گیندوں قبل حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ندا ڈار کی جگہ قیادت کرنیوالی فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کیساتھ اچھا مقابلہ ہوا، بد قمستی سے بولرز آخری وکٹ حاصل نہ کر سکیں۔

اس میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنیوالی سپنرغلام فاطمہ کا کہنا ہےکہ میچ نہ جیتنے کا افسوس ہے، آخری ون ڈے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex