تازہ ترینکھیل

خواہش ہے کہ اپنے ملک کیلئے ورلڈ کپ جیتوں۔ افتخار احمد

ملتان سلطانز کے بلے باز اور قومی کرکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پی ایس ایل میں فارم میں آنا اچھی بات ہے، خواہش ہے کہ اپنے ملک کیلئے ورلڈ کپ جیتوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اٹیکنگ اسٹائل سے واقف ہیں، پلان کرکے میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میں اسلام آباد سے تگڑے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا ہے، ٹیم کے مقامی اور غیر ملکی تمام پلیئرز اچھی فارم میں ہیں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کافی بیلنس ہے، فائنل میں جو اچھی کرکٹ کھیلے گا وہ جیتے گا۔ مجھے جو ذمہ داری ملتی ہے اس کو نبھانے کی کوشش کرتا ہوں، جس نمبر پر بیٹنگ کیلئے آتا ہوں اس میں کم وقت میں رنز کے پیچھے جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ٹیم کے اہم پلیئر ہیں تو آپ کو پریشر ہینڈل کرنا پڑتا ہے کیونکہ اچھا بیٹر وہی ہے جو جب بھی جائے ٹیم کو پریشر سے نکالے۔ جس طرح کی پوزیشن میں کھیلتا ہوں اس میں رسک لینا پڑتا ہے، رنز کے پیچھے جانا، ایوریج برقرارکھنا اورفنشنگ بھی کرنا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex