پاکستانکھیل

محمد حفیظ نے کرکٹ سے اپنی راہیں جدا کر لی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی طور پر تبدیلی کے بعد بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا کردار ختم ہو گیا۔

سابق ٹیسٹ کپتان کو بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کے توسط سے یہ پیغام واضع طور پر دے دیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں ان کی خدمات درکار نہیں ہوں گی۔دسمبر 2023 میں دورہ آسٹریلیا پر 43 سال کے محمد حفیظ بطور ڈائریکٹر کرکٹ روانہ ہوئے، البتہ دورہ نیوزی لینڈ ختم ہونے سے قبل ہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ان کے بورڈ سے منسلک نہ رہنے سے محمد حفیظ کو خاصا نقصان ہوا۔

ذکا اشرف کی چیئرمین شپ میں محمد حفیظ نے جس طرح کام کیا، بورڈ کے چند آفیشلز کے لیے یہ طریقہ کار انتہائی تشویش کا سبب تھا، جس کا پہلا عملی نمونہ دورے کے اختتام پر دکھائی دیا، جب قائم مقام چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد محمد حفیظ کو دورے کی تفصیلی میڈیا بریفنگ پر پلیٹ فارم نا دینا تھا، جس کے بعد یہ باتیں سامنے آئیں کہ چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کے ساتھ زیادہ بہتر محسوس نہیں کر رہے اور اس تمام صورتحال میں تازہ ترین اضافہ اس وقت ہوا جب اطلاعات کے مطابق محمد حفیظ کوشش کے باوجود نئے چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی سے ملاقات نہیں کر سکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex