کھیل

23 مارچ، بابراعظم کو ستارہ امتیازسے نوازا جائے گا

کپتان اعزاز حاصل کرنیوالے کم عمر ترین کھلاڑی ہونگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔بابراعظم افغانستان کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں اس لیے وہ 23 مارچ کو منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے.
مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex