پاکستانتازہ ترین

ٹانک اور میر علی میں آپریشن کے دوران 4 جوان شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مقابلے میں عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک اور پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار منور عمر 40 سال سکنہ بہاولنگر، سپاہی ذکاء اللہ عمر 31 سال سکنہ لکی مروت، سپاہی فرحان عمر 34 سال سکنہ کوہاٹ اور سپاہی شیراز عمر 30 سال سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کے علاقے کوٹ کٹ میں سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے ہائی ویلیو ٹارگٹڈ جوائنٹ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقابلے کے دوران عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک ہوگئے ہیں، دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث رہے ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی میں بھی کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا، جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex