پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نے بیان کے بعد جج سے اجازت مانگی، وڈیو منظر عام پر آگئی

وزیر اعظم عمران خان کی ای لینک کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیر اعظم کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں بذریعہ ای لنک پیشی کے ویڈیو شیئر کی ۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے شوکت خانم ٹرسٹ پر الزامات عائد کیےتھے جس پر وزیر اعظم نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔

وزیر اعظم 17 دسمبر کو بذریعہ ای لنک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے ، جج نے وزیراعظم عمران خان سے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کرائی۔ وزیر اعظم نے عدالت میں کہا کہ اوتھ کمشنر کی موجودگی میں بیان حلفی پر خود دستخط کیے۔ جج نے زیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا آپ بیان حلفی میں لکھے ہوئے مندرجات سے بھی واقف ہیں؟ ۔ وزیر اعظم نےجواب دیا کہ جی بالکل میں نے خود اپنے وکیل کوبیان حلفی لکھوایا تھا، بیان حلفی میں جو بھی معلومات دیں وہ سچ پر مبنی ہیں۔


وزیر اعظم نے کہا کہ بیان کے ساتھ منسلک کاغذات کے بھی درست ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے تصدیق مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم نے جج سے رخصت کی اجازت مانگی جبکہ جج نے تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر وزیراعظم کو جانے کی اجازت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex