کھیل

جہاں بھی موقع ملے اپنی کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں : افتخار احمد

میرا ٹیم میں کردار فنشر کا ،ااس کردار کو ہمیشہ نبھانے کی کوشش کرتا ہوں

لاہور: ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ میرا ٹیم میں کردار فنشر کا ہے اور اس کردار کو ہمیشہ نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران قومی مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ کھیلا، ویسٹ انڈیز ٹور میں باہر بیٹھا رہا، اب ٹیم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے۔
افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ٹاپ آرڈر پرفارم کرتا ہے، اس لیے مجھے مڈل آرڈر میں زیادہ موقع نہیں ملا، میرا فوکس یہی ہے کہ اچھا پرفارم کر کے ٹیم کو کامیابی دلواؤں، بطور پروفیشنل یہی سوچتا ہوں کہ 2 گیندیں کھیلوں یا 5، اپنی ٹیم کے لیے کھیلوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مینجمنٹ ہمیشہ یہی کہتی ہے کہ جا کر اپنا نیچرل گیم کھیلو، مجھے جہاں بھی موقع ملتا ہے، میں اپنی کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex