پاکستانتازہ ترین

این اے 133 لاہور کا ضمنی الیکشن شیڈول کے مطابق 5 دسمبر کو ہو گا. الیکشن کمیشن

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا ہے این اے 133 میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی افواہوں میں حقیقت نہیں۔ حلقہ این اے 133 لاہور کا ضمنی الیکشن شیڈول کے مطابق 5 دسمبر کو ہو گا، بیلٹ پیپرز پر 11 امیدواروں کے نام اردو حروفِ تہجی کی ترتیب سے چھاپے جا رہے ہیں.انہوں نے بتایا بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکسز سمیت دیگر پولنگ کا سامان 4 دسمبر کو پریذائیڈنگ آفیسر کے حوالے کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا نتخابی ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایاجا رہا ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو وارننگ اور جرمانوں جیسی سزائیں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا مبینہ ویڈیو اسکینڈلز کی تحقیقات، ووٹو ں کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی گرفتاری اور جگہ کے تعین کے لیے چیئرمین نادرا، چیئرمین پیمرا، آئی جی پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو حکم دے رکھا ہے، فرانزک اور تحقیقاتی رپورٹس ملتے ہی ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex