پاکستانتازہ ترین

کسانوں کے لیے خوشخبری،کھاد فی بوری 400 روپے سستی

ہر ضلع میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں جہاں کھاد کی کمی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں

کھاد کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے بعد کھاد کی ایک بوری کی قیمت میں اوسطاً 400 روپے کی کمی ریکارڈ

وزارت عظمیٰ کی زیر صدارت کھاد کے موجودہ ذخائر اور قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے پچھلے ہفتے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کی ہدایت کے بعد کھاد کی فی بوری قیمت فروخت میں اوسطاً 400 روپے کی کمی آئی ہے۔

وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ کھاد کی سپلائی کو مانیٹر کرنے کیلئے آن لائن پورٹل بنا لیا گیا ہے جس سے صوبے اور تمام ضلعی انتظامیہ کھاد کی نقل و حرکت اور سٹاک کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہر ضلع میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں جہاں کھاد کی کمی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں، صوبوں کے مابین سرحدوں پر سمگلنگ روکنے کیلئے چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex