پاکستانتازہ ترینجرم کہانی

ڈھکن چوری پرفائرماردیا، سیکیورٹی گارڈ گرفتار

پیٹرول پمپ کے زیر مین ٹینک کا ڈھکن چوری کرنے پر پیڑول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے چور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔

ہفتے کی صبح جمشید کوارٹرتھانے کے علاقے گرومندرچورنگی کے قریب واقع نجی کمپنی کے پیٹرول پمپ پرفائرنگ سے 30 سالہ نامعلوم شخص موت کے منہ میں چلا گیا. میت سول اسپتال منتقل کردی گئی ۔ مرنیوالے شخص کی شناخت ن نہیں ہوسکی۔

ایس ایچ اوجمشید کوارٹرماجد کورائی نے بتایا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص مبینہ طورپرنجی کمپنی کے پیٹرول پمپ کا زیر زمین ٹینک کا لوہے کا ڈھکن چوری کررہا تھا کہ پیٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے 12 بور رپیٹر سے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈھکن چوری کرنے والا شخص چہرے پر گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پرہلاک ہونے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس کوشش کر رہی ہے اس کی شناخت معلوم ہوسکے ۔ انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد جمشید کوارٹر پولیس نے موقع پرپہنچ کرسیکیورٹی کمپنی کے گارڈ سہیل اسلم ندیم ولد محمد اسلم کو حراست میں لیکراس کے قبضے سے رپیٹر گن اوراسکے کارتوس برآمد کر لیے ۔

پولیس نے پیٹرول پمپ پرنصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترکرزیرزمین ٹینک کا ڈھکن چوری کرنے کےبعد موٹرسائیکل پربیٹھ رہا ہوتا ہے ۔اسی دوران سیکیورٹی گارڈ سامنے آجاتا ہے اور اپنے رپیٹرسے فائرنگ کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ڈھکن چوری کرنے والا ملزم موقع پرہلاک ہوجاتا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex