تازہ ترینخواتینفیشن و لباس

سیاہ حلقے چہرے کےدشمن

آنکھیں روح کی عکاسی ہوتی ہیں،جو انسان کی زندگی کو موثر انداز میں منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی کی پہلی نظر آپ کی آنکھوں کا ہی جائزہ لیتی ہے،اس لئے ان کی حفاظت اور دیکھ بحال نہایت ضروری سمجھی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ خواتین آنکھوں کی دلکشی اور خوب صورتی بڑھانے پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔
ایلو ویرا
ایلوویرا وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ نمی بھی کافی زیادہ ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ جیل اینٹی فنگل، جراثیم کش اور جلد کی مرمت کی خصوصیات بھی رکھتا ہے، ایلو ویرا جیل کو فریج میں ٹھنڈا کرکے آنکھوں کے نیچے لگانا اس مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
آنکھوں کا بار بار مسلنا
بعض افراد کو آنکھیں ملنے کی عادت ہوتی ہے۔جس سے چھوٹی شریانیں متاثر ہو سکتی ہیں۔اس طرح خون کی روانی متاثر ہو کر سیاہ حلقے بن سکتے ہیں۔
خون کی کمی
جن افراد میں خون کی کمی ہو وہ بھی سیاہ حلقوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔خون کی کمی سے (اینیما) ہو جاتا ہے۔
جس سے جسم اور آنکھوں کو خون کی پوری مقدار نہ ملنے اور اس طرح آکسیجن نہ ملنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں۔ایسے افراد کے لئے مشورہ ہے کہ وہ سیاہ حلقوں کے خاتمہ کے لئے خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے آئرن کی مناسب مقدار لیں۔
انڈے کی سفیدی
آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، سفیدی کو نرم برش سے آنکھوح کے نیچے احتیاط سے لگائیں، اس کے بعد 5 سے 10 منٹ انتظار کرکے چہرے کو گرم پانی سے دھولیں، یہ خیال رکھیں کہ انڈے کی سفیدی آنکھ کے اندر نہ جائے جس سے خارش ہوسکتی ہے۔
کھیرے
کھیرے تو اس حوالے سے دنیا بھر میں استعمال ہوتے ہیں جو انتہائی موثر بھی ثابت ہوتے ہیں، ان میں موجود قدرتی اجزا آنکھوں کے نیچے پانی کا اجتماع کم کرتے ہیں جس سے حلقے اور سوجن کم ہوتی ہے جبکہ ورم کی شکایت ھبی دور ہوجاتی ہے، کھیرے جتنے ٹھنڈے ہوں گے اتنے ہی فائدہ مند بھی ہوں گے۔
بادام کا تیل
بادام کا تیل آنکھوں کے ارگرد کے حصے پر زبردست کام کرتا ہے اور یہ سیاہ حلقوں میں کمی لانے کے مستند ترین گھریلو نسخوں میں سے ایک ہے۔ ایک چائے کے چمچ بادام کے تیل اور ایک چائے کے چمچ شہد کو ملائیں، اس مکسچر کو سونے سے قبل اپنی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک حلقے غائب نہ ہوجائیں۔
ہلدی
ہلدی کا پیسٹ بنا کر آنکھوں کے نیچے لگائیں، ورم کش ہونے کی وجہ سے ہلدی آنکھوں کے حلقے اور سوجن کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
آلو
آلوؤں کو چھیل کر ان کا جوس نکال لیں۔ پھر اس جوس میں روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام سیاہ حصہ روئی سے ڈھکا ہوا ہو۔ بعد میں ٹھنڈے پانی سے اسے صاف کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex