پاکستانتازہ ترین

حلقہ این اے 71 سیالکوٹ سےعثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

ساس بہو نے این اے 71 سے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ڈار اور سابق مشیر وزیراعظم عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار کے علاوہ عمر ڈار کی اہلیہ عروبا ڈار کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے، سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی پر دونوں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں، اس حلقے میں ساس اور بہو نے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کی مذمت کی ہے، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پہلے ہی پیش گوئی کر چکے تھے کہ آر اوز پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو ناقص بنیادوں پر مسترد کریں گے، پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی آج دباؤ کے تحت آر اوز کی جانب سے مسترد کیے جانے کا امکان ہے، ان آر اوز کے ‘سافٹ ویئر’ کو صحیح طور پر ‘اپ ڈیٹ’ کیا گیا ہے، نون لیگ، جے یو آئی ایف، پی پی پی، ایم کیو ایم جیسی جماعتیں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں اس لیے ان ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان جماعتوں میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے خلاف مقابلہ کرنے کی ہمت ہونی چاہیے تاکہ عوام کی منتخب کردہ حکومت سامنے آئے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکے، اگر یہ پری پول دھاندلی بلا روک ٹوک جاری رہی تو انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ جائے گا، دھاندلی زدہ انتخابات کے بعد سیاسی عدم استحکام تیزی سے بڑھے گا اور قومی ہم آہنگی بگڑ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex